بھارت میں تیسری شادی کرنے پر سسرال والوں نے داماد کو قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جھارکھنڈ کے مشرقی سنگھ بھرم ضلع میں 35 سالہ شخص کو مبینہ طور پر سسرال والوں نے تیسری شادی کرنے پر قتل کردیا۔
مقتول لاڈو ہییورو کی لاش کنکال ڈومریا تھانے کی حدود میں کنویں سے برآمد ہوئی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ لاڈو 16 مارچ کو لاپتا ہوا تھا لیکن اس کے اہلخانہ نے پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کروائی تھی۔
ایس پی تمل وانن نے بتایا کہ افواہوں کی بنیاد پر تحقیقات شروع کی گئی تو علم ہوا کہ وہ بہنوئی کے ساتھ لڑائی کے بعد سے لاپتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ شروع میں لاڈو کے گھر والے اس بارے میں بولنے سے ہچکچا رہے تھے لیکن پولیس نے ماں نندی کو اعتماد میں لیا اس کے بیان کے بعد مقدمہ درج کیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ لاڈو کے بہنوئی اور دیگر تین افراد کو گرفتار یا گیا جس کے بعد گھر سے تقریباً 10 کلو میٹر دور کنویں سے لاش برآمد کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان میں دو نابالغ بھی شامل ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔