ہزاروں فسلطینیوں کے قاتل اسرائیل کی حمایت، امریکی فوج کا سینیئر افسر احتجاجاً مستعفی

امریکی فوج کے سینیئر افسر میجر ہیریسن مان نے غزہ کے شہریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے اور ہزاروں فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کی اپنے ملک کی حمایت کرنے پر احتجاجاً استعفیٰ دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی فلسطین پر وحشیانہ مظالم اور ہزاروں نہتے فلسطینیوں کی شہادت کے باوجود امریکا کی جانب سے صہیونی ریاست کی بے جا حمایت پر امریکی فوج میں اضطراب پھیل رہا ہے اور اعلیٰ امریکی فوجی اور سویلین عہدیداروں کے استعفے دینے کا سلسلہ دراز ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے ایک اور سینیئر افسر میجر ہیریسن مان نے فسلطینی شہریوں کی جانوں کے بڑے پیمانے پر نقصان کے باوجود اپنے ملک کی حمایت پر احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اس حوالے سے میجر ہیریسن مان نے ایک خطر تحریر کیا ہے جس میں ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی (ڈی آئی اے) میں اپنے ساتھیوں کو استعفے سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا استعفیٰ غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے لیے امریکی حمایت اور وہاں ہونے والے جانی نقصانات کے بعد ان کے لیے اخلاقی طور پر اس فوج میں رہنا ممکن نہیں رہا۔

انہوں  نے مزید لکھا کہ میں غزہ میں انسانیت پر ہونے والے مظالم اور اپنے فرائض کے درمیان تعلق کو نظر انداز نہیں کرسکتا۔ یہ صورتحال میرے لیے شرمندگی اور سنگین احساس جرم کا باعث ہے۔

 

مستعفی میجر ہیریسن نے اپنے اس خط کی سابق ساتھیوں کی جانب سے غیر متوقع حمایت ملنے پر اسے عوامی سطح پر مشتہر کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے فیس بک پلیٹ فارم کا سہارا لیتے ہوئے خط کو شیئر کیا ہے۔