لاہور میں بیوٹی پارلر کی مالکن کے موبائل فون سے متعدد لڑکیوں کی نازیبا تصاویر برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
نواب ٹاؤن میں پولیس نے بیوٹی پارلر مالکن رخسانہ کے خلاف دو لڑکیوں کی مدعیت میں پی پی سی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ رخسانہ کے موبائل فون سے متعدد لڑکیوں کی نازیبا تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ نے مختلف واٹس ایپ گروپس میں بھی تمام لڑکیوں کی نازبیا تصاویر شیئر کیں۔ پولیس نے معاملے کو مزید تحقیقات کیلیے انچارج سائبر ونگ کے حوالے کر دیا۔
گزشتہ ماہ راولپنڈی کے علاقے گلستان کالونی میں بیوٹی پارلر سے نکلنے والی خواتین سے موٹر سائیکل سوار موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوئے تھے۔
ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آئی تھی جس میں ملزم کو خواتین کے ساتھ دست درازی کرتے دیکھا گیا اور ملزم ڈکیتی کے بعد باآسانی موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
متاثرہ خواتین نے تھانہ سول لائن پولیس کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا۔