بھکر میں روٹھی بیویوں کو منانے آنے والے بہنوئیوں کو سالے نے قتل کردیا۔
اے آ ر وائی نیوز کے مطابق بھکر کے نواحی علاقے میں دونوں بہنوئی روٹھی بیوی کو منانے کے لیے سسرال گئے تھے کہ سالے نے طیش میں آکر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
مقتولین کی شناخت شبران اور عمران خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ سالے اور بہنوئیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے نتیجے میں سالے نے فائرنگ کی۔
تھانہ حیات خان چاندنی چوک کے ایس ایچ او لاشیں تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
رواں سال مارچ میں لاہور میں ناراض بیوی کو منانے کی کوشش میں ناکامی پر شوہر نے خودکشی کرلی تھی۔
پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں 55 سالہ عتیق الرحمٰن کی اہلیہ جھگڑوں سے تنگ آکر بچوں سمیت میکے آئی ہوئی تھی۔
منانے کی کوشش کے دوران ساتھ واپس چلنے سے انکار پر عتیق نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔