تحریک انصاف کے بانی کو 9 مہینے کے بعد عوام کے سامنے آنے کا موقع مل گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کل ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ کی نیب ترامیم کیس کی سماعت میں پیش ہوں گے۔
سماعت سے پہلے پی ٹی آئی قیادت اڈیالہ جیل میں ملاقات کرکے حکمت عملی تیار کرے گی۔
یہ پہلی بار ہوگا جب وہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بینچ کے سامنے پیش ہوں گے۔
گزشتہ سماعت میں چیف جسٹس نے بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی اجازت دیتے ہوئے حکومت کو انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ کل ایوان میں بیٹھے لوگ تھرتھرکانپیں گے۔
لطیف کھوسہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ انشاءاللہ بانی پی ٹی آئی ہفتہ 10 دن میں جیل سے باہر آجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی قانونی کیس نہیں بنایا گیا، 190 ملین پاؤنڈ اور القادر ٹرسٹ کیس میں بڑا فیصلہ ہوا ہے۔