بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ کرانے سے انکار

بشریٰ بی بی 190 ملین پاونڈ کیس

راولپنڈی: بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کرانے سے انکار کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے طبی معائنہ کرانے سے منع کر دیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل کے اصرار کے باوجود بشریٰ بی بی نےخون کا سیمپل نہیں دیا جب کہ بانی پی ٹی آئی کےخون کے نمونے پمز اسپتال کے عملے نےلے لیے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ عدالتی حکم پر ڈاکٹر فیصل کی نگرانی میں ہوا ہے۔ ان کے پمز اسپتال سے مختلف ٹیسٹ کرائے جائیں گے اور میڈیکل ٹیسٹ رپورٹس احتساب عدالت میں پیش کی جائیں گی۔