شفاعت علی نے وزیراعظم کے سامنے ان کی نقل اتارلی، ویڈیو وائرل

شفاعت علی

کامیڈین شفاعت علی کی وزیراعظم کے سامنے ان کی نقل اتارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی کے فرائض کامیڈین شفاعت علی نے انجام دیے۔

کامیڈین کی جانب سے وزیر اعظم کی ہوبہو نقل اتارنے پر نہ صرف شہباز شریف خود ہنس پڑے بلکہ تقریب میں موجود وفاقی وزرا، اعلیٰ حکومتی عہدیدار اور ہاکی ٹیم کے کھلاڑی بھی ہنس پڑے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم نے خود ہی کامیڈین کی تالیاں بجا کر نقل اتارنے پر حوصلہ افزائی کی جب کہ وفاقی وزرا اور کھلاڑی بھی تالیاں بجاتے دکھائی دیے۔

ویڈیو میں شفاعت علی نقل اتارتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’ایک ہفتے میں رانا صاحب اگر یہ سارے بچے مجھے بھرتی نظر نہ آئے تو پھر اس بات میٹنگ ہوگی اور اس میں ہم دیگر امور پر بات کریں گے اسپورٹس پر آپ سے بات نہیں کریں گے۔‘

شفاعت کی جانب سے وزیر اعظم کے سامنے ہی ان کی فرمائش پر ان کی نقل اتارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور لوگ اس پر تبصرے بھی کرتے دکھائی دیے۔

واضح رہے کہ شفات علی اس سے قبل پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی نقل بھی اتار چکے ہیں۔