کراچی : شہر قائد میں گرمی غضب ڈھا رہی ہے، آج بھی گرمی کی شدت41 سے 42 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جھلسا دینے والی گرمی نے شہریوں کو نڈھال کردیا ہے، شہر میں گرمی کا راج ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں موسم آج بھی گرم اورمرطوب رہےگا اور دن کے اوقات میں درجہ حرارت38ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت41سے42ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت30ڈگری سینٹی گریڈہے لیکن گرمی کی شدت 34ڈگری سینٹی گریڈتک محسوس کی جارہی ہے، شہرمیں14کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوامیں نمی کا تناسب 78فیصد ہے۔
یاد رہے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبہ سندھ اور پنجاب میں گرمی کی لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی تھی۔