لاہور میں اینٹی ٹیٹنس انجکشن نایاب ، مریضوں کا مشکلات سامنا

اینٹی ٹیٹنس انجکشن

لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور میں اینٹی ٹیٹنس انجکشن نایاب ہونے سے مریض پریشانی کا شکار ہے، یہ انجکیشن 72 گھنٹے کے اندر لگوانا لازمی ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اینٹی ٹیٹنس انجکشن نایاب ہوگیا ، جس سے زخمی مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

نجی کلینکس اور اسپتالوں میں بھی اینٹی ٹیٹنس انجکشن میسرنہیں، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چوٹ لگنے کے 72 گھنٹے کے اندر انجکشن لگوانا لازمی ہوتا ہے۔

فارما مینوفییکچرز نے بتایا کہ انجکشن بنانے والی بین الاقوامی کمپنی نے پروڈکشن روک دی ہے، ویکسین سپلائی کرنے والی کمپنی کادیگرممالک کی مارکیٹ میں بڑاشیئرتھا، مختلف کمپنیوں کی دیگرممالک سپلائی پرقلت ہوسکتی ہے۔

وزیر صحت پنجاب نے کہا ہے کہ ٹیٹنس انجکشن مارکیٹ میں آنے میں1 ماہ لگ سکتا ہے، ٹیٹنس انجکشن بنانےوالی کمپنی سے رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انجکشن کے را مٹیریل کا ڈریپ میں ٹیسٹ کیا جارہا ہے، ٹیٹنس ویکسین، جان بچانےوالی دواکی قلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔