نیتن یاہو کا یرغمالیوں کو زندہ یا مردہ واپس لانے کا وعدہ

اسرائیلی وزیراعظم نے یرغمالیوں کو زندہ یا مردہ واپس لانے کا وعدہ کر لیا۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ اس خبر پر غمزدہ ہیں کہ 7 اکتوبر کو ہلاک ہونے والے تین اسیروں کی لاشیں غزہ سے ملی ہیں۔

انہوں نے فوجیوں کو ان کی لاشوں کو گھر لانے کے لیے "پرعزم کارروائی” کے لیے بھی مبارکباد دی۔ ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ ’’ہم زندہ اور مردہ تمام یرغمالیوں کو واپس لائیں گے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ تینوں کو حماس نے جنوبی اسرائیل میں سپرنووا میوزک فیسٹیول سے فرار ہوتے ہوئے ہلاک کیا اور ان کی لاشیں غزہ لے جائی گئیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمانا ڈینیئل ہگاری کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی سے 7 اکتوبر کو فلسطینی مسلح گروپوں کے حملوں کے دوران ہلاک ہونے والے تین اسیران کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت اِتزاک گیلرینٹر، امیت بسکیلا اور شانی لوک کے نام سے ہوئی ہے ۔