کراچی کے موسم کے حوالے سے نئی پیش گوئی سامنے آگئی

کراچی گرمی موسم

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے نئی پیش گوئی کردی اور کہا دن میں گرمی کی شدت 41 سے 42 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ صبح سے ہی موسم گرم ہے اور درجہ حرارت31 ڈگری ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت 36 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے، آج دن کے اوقات میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی ہے۔

موسم بتانے والوں نے کہا کہ دن میں گرمی کی شدت 41 سے 42 ڈگری تک محسوس کی جائے گی، جنوب مغربی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شام کے اوقات میں موسم بہتر ہو جائےگا، تاحال شہرمیں ہیٹ ویو،بارش کا کوئی امکان نہیں۔