کرغزستان میں کسی پاکستانی طالب علم کی ہلاکت نہیں ہوئی، پاکستانی سفارتخانہ

کرغزستان

بشکیک : کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ بشکیک میں کسی پاکستانی طالب علم کی ہلاکت نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے نے بیان میں کہا ہے کہ بشکیک میں طلباپرتشددمیں کسی پاکستانی طالب علم کی ہلاکت نہیں ہوئی، کرغزستان کی وزارت داخلہ نےبھی پریس ریلیزمیں کہاصورتحال قابومیں ہے۔

اس سے قبل کرغیزستان میں تعینات پاکستانی سفیر نے بتایا تھا کہ کرغیزحکام نےبتایاہےمظاہرین کو منتشر کردیا گیا ہے، بشکیک میں امن وامان کی صورتحال بہترہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مظاہروں میں 35کےقریب افرادزخمی ہوئے تاہم زخمیوں کی شناخت کرغیزحکام نےتاحال ظاہر نہیں کی۔

پاکستانی سفیر نے مزید بتایا کہ 13مئی کومصری طلبہ اورمقامی نوجوانوں میں جھگڑاہواتھا، لڑائی کے بعد بشکیک میں بہت اشتعال پھیل گیا، صبح سے500کےقریب کالزکاجواب دیاگیاہے، بشکیک میں 11ہزار کے قریب پاکستانی طلبہ موجودہیں۔

دوسری جانب پاکستانی طالب علم رضوان کا کہنا ہے کہ ابھی تک سفارت خانےکےحکام نےرابطہ نہیں کیا، 500کےقریب حملہ آوروں نےہاسٹلزمیں توڑپھوڑکی، بلوائیوں نےطالبات کوبھی تشددکانشانہ بنایا۔

طالب علم نے بتایا کہ مقامی لوگوں نےپاکستانی،بنگلہ دیشی اوردیگرغیرملکی طلبہ پرحملہ کیا، ایک ہزار سے زائد طلبہ ہاسٹل میں محصور ہیں۔