ایرانی پولیس نے فحاشی پھیلانے کے شبہ میں تین یوروپی شہریوں سمیت 260 سے زائد افرادکو حراست میں لے لیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ افراد کو فحاشی پھیلانے کے الزام میں تہران کے مغرب میں شہریار کاؤنٹی سے حراست میں لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں ایسی تقاریب جہاں غیر محرم مرد و خواتین ایک ساتھ شامل ہوں، غیر قانونی ہیں اور اس طرح کے معاملے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔
آئی آر این اے کی ایک رپورٹ کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد کے کپڑوں اور جسم پر شیطانی نشانات ملے ہیں۔ اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ مشتبہ افراد کو قابل اعتراض اور فحش حالت میں پکڑا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد میں 146 مرد، 115 خواتین اور تین یوروپی شہری بھی شامل ہیں۔
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے، ایرانی میڈیا
واضح رہے کہ ایرانی پولیس کی جانب سے ایسے مقامات پر اکثر کارروائیاں کی جاتی ہیں جہاں مرد و خواتین ایک ساتھ جمع ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس شراب اور نشہ کرنے والوں پر کڑی نظر رکھتی ہے اور فوری کارروائی عمل میں لاتی ہے۔