بھارتی اداکارہ گوہر خان کو لوک سبھا انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا گیا۔
بھارتی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ گوہر خان نے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ انہیں لوک سبھا الیکشن کے دوران ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ میرا نام ووٹر لسٹ میں نہ ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
گوہر خان نے حکام سے اپیل کی کہ ووٹ ڈالنے کے لیے آدھار کارڈ کو لازمی شناختی علامت کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔
بعدازاں انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے انگلی پر نشان کے ساتھ تصویر شیئر کی اور بتایا کہ بلآخر انہیں ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
اداکارہ کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں پاپا رازی انہیں تصویر بنوانے کا کہتے ہیں تو گوہر خان انکار کردیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ووٹرز کے لیے بہت ہی برا انتظام کیا گیا ہے۔