توہین عدالت کے قانون کو منسوخ کرنےکیلئے بل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف) کے رکن اسمبلی نور عالم خان نے بل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروایا ہے۔
نورعالم خان کا کہنا ہے کہ توہین عدالت کے آرڈیننس کو منسوخ کیا جائے آرڈیننس عدالت کے اختیارات کو ریگولیٹ کرنے کیلئےجاری کیا گیا تھا لیکن توہین عدالت آرڈیننس آئین سےمطابقت نہیں رکھتا۔
ان کا کہنا ہے کہ آرڈیننس متعلقہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا لہذا پارلیمنٹ کی جانب سے متبادل بل تیار ہونے تک توہین عدالت قانون منسوخ کیا جائے۔