ایف بی آر نے سپُر ٹیکس کی وصولی کر لی

ایف بی آر 41،800 بڑے پراپرٹی ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں ناکام

ایف بی آر کے میڈیم ٹیکس آفس کراچی نے سپر ٹیکس کی وصولی کر لی۔ بڑی شپنگ اینڈ لاجسٹک کمپنی مرکس سے سپر ٹیکس کے واجبات کی بڑی ریکوری کی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق میرکس کمپنی سے سپر ٹیکس کے 60 کروڑ 70 لاکھ روپے کی بڑی  ریکوری کر لی گئی،  سپر ٹیکس کی وصولی میڈیم ٹیکس آفس کراچی کے زون ون نے کی ہے۔

انکم ٹیکس آرڈنیسن 2001 کے سیکشن سی 4 کے تحت ریکوری کی گئی ہے۔ کمپنی نے ابتدائی طور پر دعوی کیا تھا کہ یہ ادائیگی ان کی زمہ دراری میں نہیں آتا، کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ دہرے ٹیکس کی مد میں آرہا تاہم مکمل تحققیات میں پتہ چلا کہ یہ سپر ٹیکس میرکس کمپنی نے ہی ادا کرنا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سپر ٹیکس کی ریکوری میں اہم کرادار ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو عبدالعلیم قریشی نے انجام دیا ہے۔