کراچی: پاکستان سمیت پوری دنیا میں مسیحی برادری کرسمس کی خوشیاں مذہبی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منارہی ہے۔
کرسمس ہرسال 25 دسمبر جو حضرت عیسیٰ کی ولادت کا جشن منانے کے لئے منایا جاتا ہے۔
ویٹیکن سٹی سے جاری کردہ بیان میں پوپ فرانسس نے مسیحی برادری کو اس متبرک دن کی مبارک باد دی اور اس موقع پر مسیحیوں کو امن اور بھائی چارے کے ساتھ رہنے کی نصیحت بھی کی۔
اس موقع پر مسیحی برادری آپس میں کیک اور مٹھائیوں کا تبادلہ کرتی ہے جبکہ بچوں کو سانٹا کلاز نامی روایتی کردار کے ذریعے تحائف بھی دئیے جاتے ہیں۔
اس موقع پردنیا بھرمی سڑکوں اور اہم عمارتوں کو برقی قمقوں سے سجایا جاتا ہے جبکہ مسیحی ممالک میں جشن کا سماء ہوتا ہے۔
پاکستان می اس سال مسیحی برادری نے کرسمس جیسا اہم تہوار سانحۂ پشاور کی وجہ سے سادگی سے منانے کا اعلان کررکھا ہے۔ آرمی پبلک اسکول پشاور میں دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے سفاکانہ حملے میں 134 بچوں سمیت کل 150 افراد شہید ہوئے تھے۔