کراچی: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرکراچی میں امریکی قونصلیٹ سےمتصل شاہراہیں کنٹینر لگاکر بند کردی گئی ہیں۔
کرسمس کے موقع پرممکنہ ردعمل کے پیش نظرسیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیئے گئے، امریکن قونصلیٹ سے متصل مائی کلاچی روڈ کو کنٹینرلگاکربندکردیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے جیکسن کے علاقے سے این ایل سی کٹ والی سڑک کو دوطرفہ آمدورفت کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کرسمس تقریبات کے موقع پر آغا خان سوئم روڈ پرگرجا گھرسے متصل سڑک ٹریفک کیلئےبندہےشہریوں کو گارڈن اور تبت سینٹر سے ٹاور جانے والی سڑکوں کو متبادل راستے کےطورپر اختیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
اس موقع کراچی کی طرح ملک بھرمیں گرجا گھروں کی خصوصی حفاظت کے انتظامات کئے گئے ہیں۔