امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف آنے والے عدالتی فیصلے کو قانون کی فتح قرار دیدیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بائیڈن کا کہنا تھا کہ جیوری کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے۔
قبل ازیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بائیڈن کا امریکا فاشسٹ ریاست بن چکا ہے۔
دوسری جانب ٹرمپ کو فحش اداکارہ کو خاموش رہنے کیلئے رقم دینے کے کیس میں تمام 34 الزامات میں مجرم قرار دیے جانے کے بعد ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے اپنے والد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
ایوانکا ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کی گود میں بچپن کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بابا میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ امریکی تاریخ میں کسی سابق امریکی صدر کو کرمنل کیس میں پہلی بار سزا ہوئی ہے۔ عدالت نے ٹرمپ کو کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی پر مجرم قرار دے دیا ہے۔
11 جولائی کو جج سابق صدر کی سزا کا اعلان کریں گے۔ امریکا کی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو سزا سنائی گئی ہے۔
سابق امریکی صدر ٹرمپ پر فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کو 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی سے متعلق 34 الزامات عائد کیے گئے تھے، جیوری نے تمام 34 الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے سابق صدر کو مجرم قرار دیا۔
ٹرمپ پر الزام تھا کہ ان کے اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ جنسی تعلقات تھے اور انہیں چھپانے کیلئے 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر اسٹارمی ڈینئلز کو رقم دی گئی تھی، جس کے نتیجے میں سابق صدر انتخابات میں کامیاب ہوگئے تھے۔
مودی کے مسلمان مخالف بیانیے کو بھارتی عوام نے مسترد کردیا
ٹرمپ کا مجرم قرار دینے والی جیوری پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھ پر یہ مقدمہ دھاندلی ہے، میرا کوئی قصور نہیں ہے، یہ مقدمہ میری توہین ہے، معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔