کراچی: ڈی ایس پی بن کر شہریوں کو لوٹنے والے اشتہاری ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن توحید رحمان نے کراچی میں ڈی ایس پی سعیدآباد بن کر فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے شہری سے ایک لاکھ روپے مانگے۔
ایس ایس پی توحید رحمان نے کہا کہ شہری نے ملزم اختیار علی جاگیرانی کو آن لائن ایک لاکھ روپے بھیجے تھے، آن لائن پیسے بھیجنے کے بعد ملزم نے شہری سے رابطہ منقطع کردیا تھا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن توحید رحمان نے مزید بتایا کہ متاثرہ شہری نے تھانہ سعیدآباد میں مقدمہ درج کرایا تھا۔