اسلام آباد راولپنڈی میں آپریشن، 280ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

اسلام آباد: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے نو غیر ملکیوں سمیت دو سو اسی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

حساس اداروں کی اطلاع پر جڑواں شہروں میں پولیس سمیت اے ٹی ایف ، ایلیٹ فورس نے مشترکہ آپریشن کیا ۔تھائی آئی نائن ، سبزی منڈی، پیر ودھائی ، صادق آباد، ایئرپورٹ ،نیو ٹاون ،بنی، شہزاد ٹاون، بارہ کہو، کرال سمیت کئی علاقوں میں کارروائی کے دوران غیر ملکیوں سمیت دو سو اسی مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے اسلحہ بھی بر آمد کیا گیاحراست میں لیے گئے افراد میں وزیرستان، میرانشاہ، اور دیگر قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں۔