ڈاکوؤں نے بیوٹی پارلر میں خواتین کو یرغمال بنا کر میک اپ کا سامان لوٹ لیا

ڈاکوؤں نے بیوٹی پارلر میں خواتین کو یرغمال بنا کر میک اپ کا سامان لوٹ لیا

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے علاقے راوی روڈ میں ڈاکوؤں نے بیوٹی پارلر میں گھس کر واردات کی اور بآسانی فرار ہوگئے۔

بیوٹی پارلر کو تین موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر لوٹا، ملزمان نے پارلر میں موجود خواتین کو یرغمال بنایا اور نقدی اور میک اپ کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

رواں سال اپریل میں راولپنڈی کے علاقے گلستان کالونی میں بیوٹی پارلر سے نکلنے والی خواتین سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آئی تھی جس میں ملزم کو خواتین کے ساتھ دست درازی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

متاثرہ خواتین نے تھانہ سول لائن پولیس کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا جس کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔