ہائرایجوکیشن کمیشن کے بجٹ سے متعلق اہم فیصلہ

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اسکالر شپ

ہائرایجوکیشن کمیشن کیلئے مالی سال 2024-25 کیلئے 40 ارب کٹوتی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

وزارت خزانہ نے ایچ سی سی کا گزشتہ برس کا بجٹ 65 ارب روپے بحال کر دیا۔ چیئرمین ایچ ای سی نےوزیر اعظم سمیت تمام وزرائےاعلیٰ اور اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

چیئرمین کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے بجٹ ونگ کو ایچ ای سی کیلئے 65 ارب بجٹ مختص کی سفارش کی ایک عرصے سے ایچ ای سی کے بجٹ کےحوالےسے پریشان کن صورتحال تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 65 ارب سےکم کر کے 25 ارب کر دیا گیا تھا تاہم وزیراعظم، وزیرخزانہ و تعلیم وپلاننگ کی کو ششوں سےلرننگ وڈویلپمنٹ بجٹ بحال کر دیا گیا۔