راہول ڈریوڈ کی جانب سے ’شستہ اردو‘ کا استعمال، ویڈیو وائرل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے پریس کانفرنس کے دوران شستہ اردو میں بات کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ کے خلاف پہلے میچ سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے راہول ڈریوڈ نے ایک صحافی کے سوال کا جواب اردو میں دیا، بات چیت کے دوران انھوں نے اردو کا لفظ ’نظر انداز‘ نہایت نفاست سے اپنے جملے میں استعمال کیا۔

ڈریوڈ کا صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’یہ فارمیٹ ہی ایسا ہے کی آپ کسی کو ’نظر انداز‘ یا ہلکا نہیں لے سکتے

اردو لفظ کے اس متاثر کن استعمال کے بعد وہ فخر سے خود بھی جھوم اٹھے، سبکدوش ہونے والے ہیڈ کوچ نے اس کے بعد خود کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ویل ڈن‘ راہول!

ان کی اس بات کے بعد ہال قہقہے سے گونج اٹھا، بھارتی ہیڈ کوچ خود بھی اور وہاں موجود صحافی بھی ہنسنے لگے۔

وا ضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد راہول ڈریوڈ اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے جبکہ اب تک بھارتی بورڈ ان کے جانیشن کے تلاش میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔