نیو یارک: پاکستان آٹھویں مرتبہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوگیا جس کیلیے ووٹنگ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے سیشن میں ہوئی۔
پاکستان ایشیا پیسفک گروپ میں غیر مستقل رکن کی سیٹ کا امیدوار تھا۔ پاکستان سے پہلے اس گروپ کی سیٹ جاپان کے پاس تھی۔ پاکستان کے ساتھ یونان، ڈنمارک اور صومالیہ بھی دو سال کیلیے سکیورٹی کونسل کے غیر مستقل رکن منتخب کیے گئے۔
پاکستان کے حق میں بھارت سمیت 182 ممالک نے حق میں ووٹ دیے۔
Pakistan has been elected as a non-permanent member of the United Nations Security Council (UNSC) for the term 2025-2026, receiving an overwhelming 182 votes in the elections held by the UN General Assembly in New York today.
Elected for the 8th time as a non-permanent member,…
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 6, 2024
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یقیناً یہ ایک قابلِ فخر لمحہ ہے، 182 ووٹ لے کر رکن منتخب ہونا امن اور سلامتی کیلیے قوم کے عزم کا ثبوت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے، امن، استحکام اور تعاون کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
Proud moment as Pakistan receives a resounding 182 votes and is elected to the United Nations Security Council for the term 2025-26. Our election to the Council with such overwhelming support of UN member states at this critical time bears testament to the international…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 6, 2024