پاکستان اور روس کا ریلویز کو بہتر کرنے کیلیے اہم قدم

ماسکو میں پاکستان اور روس کے درمیان ریلویز میں تعاون کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔

ترجمان پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق پاکستان اور روس میں ریلویز میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، مفاہمتی یاداشت پر دستخط 27ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کےموقع پر ہوئے۔

ترجمان نے بیان میں کہا کہ مفاہمت کے تحت دونوں ممالک ریلوے کی اپ گریڈیشن کےمنصوبوں میں تعاون کریں گے دونوں ممالک ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے مواقع کی تلاش میں تعاون کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ اس شعبے میں کام کرنے والی متعلقہ کمپنیوں کے درمیان مستقبل میں تعاون بھی ہو گا مقصد بین الاقوامی کارگو ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا اور سہولت فراہم کرناہے۔

پاکستان کی طرف سےمفاہمت  پر دستخط پاکستانی سفیر محمدخالدجمالی نےکیے جب کہ روسی فیڈریشن کی جانب سے روسی وزیر ٹرانسپورٹ ڈی ایس زیویریف نے نمائندگی کی۔