ویڈیو: سرفراز احمد نے قربانی کے لیے بیل خرید لیے

سرفراز احمد

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے قربانی کے لیے دو بیل خرید لیے۔

سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے عوام کی جانب سے جانور لانے کا سلسلہ جاری ہے، سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی قربانی کے لیے دو بھاری بھرکم بیل خرید لیے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد کو بیل کو ٹہلا بھی رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سرفراز احمد کے قربانی کے جانوروں کو پسند کیا جارہا ہے اور دعا دی جارہی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی قربانی کو قبول فرمائے۔