آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجلی کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد : حکومت نےعوام پربجلی گرادی۔آئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کردی، ملک بھرکےبجلی صارفین کیلئےایکولائیزیشن سرچارج کےنام پر بجلی ساٹھ پیسےفی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کےثمرات عوام تک پہنچانےکے بجائے نون لیگ کی حکومت نےاُلٹی گنگا بہادی۔ملک میں نایاب بجلی مہنگی کرکےعوام پربجلی گرادی گئی ہے۔

قرض اُتارنا ہو یاکوئی نیا منصوبہ تعمیر کرنا ہو موجودہ حکومت نےرقم کابندوبست عوام کی جیبیں خالی کرکے ہی کرنےکی روش اپنالی ہے۔وزارت پانی و بجلی نےعوام کیلئےبجلی 60پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکا اعلان کردیا ہے۔

وزارت پانی و بجلی نےایکولائزیشن سرچارج کےنام پر بجلی مہنگی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹی فیکیشن کےمطابق سرچارج کی رقم سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے یونیورسل اُوبلی گیشن فنڈ‘‘میں رکھی جائیگی۔

وازرت پانی و بجلی کےذرائع کےمطابق آئی پی پیزکوادائیگیوں کیلئے یہ ایکولائزیشن سرچارج عائدکیا گیا۔ جبکہ ایساکرنا آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنےکیلئے بھی ضروری تھا۔اس سرچارج کےبعدعوام پر ماہانہ چارسےچھے ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔