پشاور : پی ٹی آئی کے ایم پی اے شیرعلی آفریدی کا چالان کرنے والے 2 ٹریفک اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک پولیس آفیسر پشاور نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے شیرعلی آفریدی کا چالان کرنے والے دوٹریفک اہلکاروں کو معطل کردیا۔
دونوں اہلکاروں کی معطلی کا اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ اہلکاروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایم پی اے کو 500 روپے جرمانہ کیا تھا۔
ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ایم پی اے نے شکایت کی کہ ٹریفک اہلکاروں نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی، بد اخلاقی پر ٹریفک اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔
شیرعلی آفریدی نے بتایا کہ ٹریفک اہلکار نے رکنے کا اشارہ دیا تومیں نے گاڑی کھڑی کردی، میرے بھائی نے ٹریفک اہلکار کو کہا کہ یہ ایم پی اے ہے۔
پی ٹی آئی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ بات شروع ہوتے ہی ٹریفک اہلکار نے مجھے نامناسب الفاظ کہیں، ٹریفک اہلکار نے میرے ساتھ بدسلوکی کی۔