خراب موسم اور شدید دھند ، قومی ایئرلائن کا شیڈول بدستور متاثر

کراچی :ملک بھر میں خراب موسم اور شدید دھند کے باعث پی آئی اے کی پروازیں بھی متاثر ہوئیں ہیں، کئی پروازوں کے اوقات میں تبدیلی کر دئیے گئے ہیں۔

قومی ایئرلائن کا شیڈول موسم اور انتظامیہ کی نااہلی کے باعث بدستور متاثر ہے ، جدہ سے لاہور جانیوالی فلائٹ موسم کی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر اتارلی گئی۔

کراچی ایئرپورٹ پر سافروں کو دو گھنٹے تک جہاز میں روکے رکھا گیا، جدہ سے پشاور جانیوالی پرواز دو گھنٹے تاخیر کے بعد چار بجے روانہ ہوگی جبکہ ملک سے بھر جانے والی پروازیں دو سے تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

دھند اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔