میلبورن ٹیسٹ : آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں پانچ سو تیس رنزبناکر آؤٹ، بھارت نے دوسرے روز ایک وکٹ پر ایک سو آٹھ رنزبنالئے۔
تفصیلات کے مطابق میلبورن میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے پہلی نامکمل اننگز دو سو انسٹھ رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو کپتان اسٹیون اسمتھ وکٹ پر ڈٹ گئے۔
اسمتھ نے کیرئیر کی ساتویں سینچری بنائی لیکن وہ آٹھ رنز کی کمی سے ڈبل سینچری نہ بناسکے۔اور ایک سو بانوے رنزبناکر آؤٹ ہوگئے۔ بریڈ ہیڈن اور ریان ہیرس نے ٹیم کا اسکور پانچ سو تیس رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ہیڈن نے پچپن اور ہیرس نے چوہتر رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد شامی نے چار، امیش یادو اور روی چندرن ایشون نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں بھارت نے اننگز کا پر اعتماد انداز میں آغاز میں کیا اور دوسرے روز کے اختتام تک ایک وکٹ پر ایک سو آٹھ رنزبنالئے۔ مرلی وجے پچپن اور چتیشور پجارا پچیس رنزبناکر وکٹ پر موجود ہیں۔