عیدالاضحیٰ سے قبل بڑی پابندی عائد

عیدالاضحی دفعہ 144

لاہور : عید الاضحیٰ سے قبل بڑی پابندی عائد کرتے ہوئے صوبے بھر میں دفعہ 144 کا فوری نفاذ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحیٰ سے قبل صوبے بھر کی مویشی منڈیوں کے باہر قربانی کے جانوروں کی فروخت پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پنجاب بھر میں عوامی مقامات پر سری پائے جلانے سمیت دریاؤں، نہروں اور ڈیموں میں نہانے اور کشتی رانی پر بھی پابندی نافذ کردی۔

جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کومین ہول، نالیوں یا کینال میں پھینکنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

صوبہ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ پنجاب بھر میں اتوار 23 جون تک کیاگیا ہے، دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کے قیام، ماحول اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کیا

صوبہ بھر میں دفعہ  23 جون بروز اتوار تک نافذ ہے، دفعہ کا نفاذ امن و امان برقرار رکھنے، ماحولیات اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔

خیال رہے پاکستان میں عید الاضحیٰ 17 جون (پیر) کو ہوگی، عید الاضحیٰ جسے عید قرباں اور عام طور پر بڑی عید بھی کہا جاتا ہے۔

اسلامی مہینے ذوالحجہ کی دسویں تاریخ کو پیغمبر حضرت ابراہیم کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے مسلمان ان جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔