مذاکرات پرمزید لچک نہیں دکھائیں گے، پی ٹی آئی کورکمیٹی

اسلام آباد: تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اب مزید لچک کا مظاہرہ نہیں کیا جاسکتا، اگر حکومت نے معاملات کو طول دیا تو احتجاج کی پھر کال دی جاسکتی ہے۔

  عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا جائزہ لیا گیا ۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان تین نکات پر ڈیڈ لاک برقرار ہیں اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف مزید لچک کا مظاہرہ نہیں کرسکتی، کل جماعتی کانفرنس میں فوجی عدالتوں کی حمایت پر عمران خان نے کور کمیٹی کو اعتماد لیا اور دہشتگردی کے خلاف تعاون کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

 تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ تعاون کا مطلب یہ نہیں تھا کہ دھاندلی کے مؤقف سے پیچھا ہٹا جائے، کورکمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ مذاکرات کے معنی خیز نتائج نہ نکلے تو دوبارہ سے احتجاج کی کال دے سکتی ہے۔