ویرات کوہلی کو دیکھ کر شائقین نے نعرے لگادیے، ویڈیو وائرل

ویرات کوہلی

ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا اور بھارت کے میچ میں شائقین کرکٹ نے ویرات کوہلی کو دیکھ کر نعرے لگادیے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے ہیں اس دوران شائقین نے انہیں دیکھتے ہی نعرے لگانے شروع کردیے۔

ویڈیو میں شائقین کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’دیوالی ہو یا ہولی انوشکا لوز کوہلی۔‘

 واضح رہے کہ گزشتہ روز نیویارک میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے امریکا کی جانب سے دیا جانے والا 111 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 18.2 اوور میں حاصل کرلیا۔

سوریا کمار یادیو نے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، شیوم دوبے 31 رنز کے ساتھ نمایان رہے۔

روہت شرما تین، ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، رشبھ پنتھ 18 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔

امریکا کی جانب سے سوربھ نیترا والکر نے دو وکٹیں حاصل کیں، علی خان بھی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔