برائن لارا پاکستان کے بجائے امریکا کو سپر 8 میں دیکھنے کے خواہشمند

برائن لارا

سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان کے بجائے امریکا کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو ناصرف آئرلینڈ کو ہرانا ہے بلکہ آئرلینڈ کے ہاتھوں امریکا کی شکست کا بھی انتظار کرنا ہے، بارش کی صورت میں امریکا اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔

تاہم برائن لارا نے پاکستان کے گروپ اے سے جلد باہر ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

اسٹار اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے برائن لارا نے کہا کہ چاہتا ہوں کا سپر 8 میں بھارت کے ساتھ امریکا کی ٹیم جائے۔

انہوں نے کہا کہ یقیناً پاکستان کے پاس سپر 8 میں رسائی کے لیے موقع ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ امریکا کو اپنے آخری میچ میں کامیابی حاصل کرنی ہوگی وہ ایسا کرتے ہیں تو کوالیفائی کرجائیں گے۔

برائن لارا نے کہا کہ اگر امریکا سپر 8 میں کوالیفائی کرجاتی ہے تو یہ ان کے لیے تاریخی لمحہ ہوگا۔