سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ متحد ہو کر انتقامی کارروائیوں کا مقابلہ کریں گے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ کی 6 جنوری 2021 کے حملے کے بعد پہلی بار کیپیٹل آمد ہوئی، اس موقع پر ٹرمپ کی ریپبلکن قیادت سے اہم ملاقات ہوئی جبکہ نائب صدر کیلئے ناموں اور ایوان نمائندگان کے بعد سینیٹ میں بھی اکثریت کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
سابق امریکی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ریپبلکن پارٹی متحد ہوکر الیکشن میں کامیاب ہوگی، متحد ہوکر انتقامی کارروائیوں کا مقابلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کیپیٹل حملہ اور الیکشن فراڈ کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدربائیڈن نے سکھ رہنما کے قتل کی بھارتی سازش کی تحقیقات کیلئے سنجیدگی کا اظہار کیا ہے، امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی آج اٹلی میں جاری جی 7 سمٹ میں ملاقات متوقع ہے۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ امریکی صدربائیڈن مودی کے سامنے بھارتی قاتلانہ سازش کامعاملہ اٹھائیں گے۔
سکھ رہنما کے قتل کی بھارتی سازش، امریکی صدر کا اہم فیصلہ
جیک سلیوان نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں سکھ رہنماکے قتل کی سازش پربات ہوگی، اس سے قبل امریکی صدرنے بھارتی سازش بے نقاب ہونے پر گزشتہ سال نئی دہلی کا دورہ منسوخ کردیا تھا۔