اننت امبانی اور رادھیکا کی لگژری کروز پارٹی کی تصاویر وائرل

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی لگژری کروز پر ہونے والی عالیشان پری ویڈنگ تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رادھیکا اور اننت امبانی 12 جولائی 2024 کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں جن کی شادی سے قبل منعقدہ شاندار پارٹیز نے نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی میڈیا کی بھی توجہ حاصل کرلی۔

حال ہی میں انہوں نے اٹلی سے ایک لگژری کروز پر جشن مناتے ہوئے فرانس کا سفر کیا جس میں کئی بالی وڈ سپر اسٹارز نے شرکت کی، اس تقریب میں امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے بھی پرفارم کیا۔

شادی سے قبل جشن کے  دوران جوڑے نے  4 روز تک کروز پر موج مستی کی، اس دوران  اننت اور رادھیکا نے 1200مہمانوں کے ساتھ بحیرہ روم کی سیر کی جس کی تصاویر اب سامنے آئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Khush Wedding Magazine (@khushmag)

ان تقریبات میں شرکت کرنے والے متعدد بالی وڈ اسٹارز نے تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی تاہم رادھیکا مرچنٹ کی ڈزنی پرنسز کے لباس والی تصاویر کے علاوہ اس پارٹی میں شریک امبانی خاندان اور دیگر افراد کی خصوصی تصاویر منظر عام پر آگئی۔

واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منگنی ہوئی تھی جبکہ جوڑا رواں سال 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔