کندھ کوٹ: کشمور میں پولیس چوکی گنڈیر پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کشمور کے علاقے بڈانی میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پرحملہ کردیا، اس دوران ڈاکوؤں نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
زخمیوں اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج ایک اہلکار غلام مصطفیٰ راجپر دم توڑ گیا جبکہ دیگر دو زخمی اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکارمیں غلام مصطفیٰ ،صدام اور راجا خان شامل ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو بھی زخمی ہوئے، جن کو ان کے ساتھی ساتھ لے گئے۔
اطلاع پر پولیس کی بجاری نفری نے پہنچ کر ڈاکوؤں سے مقابلہ کیا اور ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے کچے کے طرف فرارہوگئے۔