فیروز خان کی اہلیہ کے ساتھ تصویر وائرل

فیروز خان

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار فیروز خان نے اہلیہ زینب کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’صرف اور صرف آپ، آپ سب کو اپنے پیاروں کے ساتھ جمعہ مبارک ہو، ہمیشہ آپ سب کا فیروز خان۔‘

فیروز خان نے پوسٹ میں اہلیہ کے نام ڈاکٹر زینب کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

فیروز خان نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی فیروز خان نے اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی جس میں اہلیہ نے چہرہ چھپا رکھا تھا، انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ’میری‘ لکھا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

واضح رہے کہ فیروز خان نے یکم جون کو سوشل میڈیا پر اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو دوسری شادی کی اطلاع دی تھی۔

اداکار نے لکھا تھا کہ ’میری زندگی میں خوش آمدید۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

یاد رہے کہ فیروز خان کی  پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، اداکار کے ہاں پہلے بچے سلطان کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی فاطمہ کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔