ٹی 20 ورلڈ کپ میں عبرت ناک شکست کے باوجود قومی کپتان بابر اعظم سمیت 7 پاکستانی کھلاڑیوں نے کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں معاہدے کر لیے ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرمناک شکست اور رسوا کن انداز میں میگا ایونٹ سے اخراج کا دکھ ابھی تازہ ہے اور اس ناقص ترین پرفارمنس پر پوری ٹیم تنقید کی زد میں ہے۔ ماہرین کرکٹ پاکستانی کرکٹرز کی اہلیت پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں تاہم اس سب کے باوجود 7 پاکستانی کرکٹر کینیڈین لیگ میں معاہدے کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
جن کھلاڑیوں نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ سے معاہدے کیے ہیں۔ ان میں وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، آصف علی، افتخار احمد اور محمد نواز شامل ہے جو جلد ہی وہاں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
کینیڈین گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ آئندہ ماہ 25 جوالئی سے 11 اگست تک کھیلی جائے گی جس میں بابر اعظم، محمد رضوان، آصف علی اور محمد عامر ’وینکوور نائٹس‘ کی نمائندگی کریں گے۔ شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز ’ٹورنٹو نیشنلز‘ جب کہ افتخار احمد بنگلہ ٹائیگرز کے لیے کھیلیں گے۔
https://urdu.arynews.tv/who-did-aamir-go-to-america-with-in-t20-world-cup/