ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ہیٹ ویو میں 470 افراد کے قتل کی ایف آئی آر کےالیکٹرک کیخلاف درج کرائی جائے۔
قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں سردخانے بھر چکے ہیں ہیٹ ویوکی وجہ سے 470 افراد متاثر ہوئے اور ان افراد کے قتل کا مقدمہ کےالیکٹرک کیخلاف ہونا چاہیے۔
خواجہ اظہار نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔
ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی ارشد وہرہ نے شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا قاتل مونس علوی کو قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔
ارشد وہرہ کا کہنا تھا کہ مونس علوی کے الیکٹرک کا بے تاج بادشاہ ہے ، کراچی میں دو دن کے دوران 16 سے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کر کے 19 لاشیں دی گئیں ہیں ، سپریم کورٹ کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہلاکتوں کا قاتل مونس علوی کو قرار دینا چاہئے، سی ای او کے الیکٹرک کراچی دشمن ہے یہ اپنے آپ کو خدا سمجھتا ہے ، وہ نے اپنے منہ سے یہ خود مانا ہے کہ میرے لئے عوام کچھ نہیں ہے۔
خیال رہے کراچی میں قیامت خیزگرمی کے دوران دو روز میں سڑکوں سے انیس لاشیں ملیں جبکہ شہر کے مردہ خانوں میں لائی گئی لاشوں کی تعداد معمول سےتین گنا اضافہ ہوا۔