بجلی کے بل سے ایسے خوف آتا ہے، جیسے موت کے فرشتے سے آتا ہے، لوڈشینڈنگ پر خاتون پھٹ پڑی

کراچی میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ، 98 فیڈرز تاحال بند

کوئٹہ : لوڈشینڈنگ سے پریشان خاتون کا کہنا ہے کہ بجلی کے بل سے ایسے خوف آتا ہے، جیسے موت کے فرشتےسے آتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بھی بجلی کی لوڈشینڈنگ نے شہریوں کی زندگی عذاب بنادی ہے، کوئٹہ میں شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹے ہوگیا۔

سانگھڑ کے شہری پھٹ پڑے اور کہا مفت بجلی کا وعدہ کیا گیا تھا، جس کے بعد بچی کچی بجلی بھی اب نہیں ملتی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل سے ایسے خوف آتا ہےجیسے موت کے فرشتے سے آتا ہے۔

اس کے علاوہ ٹنڈومحمد خان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کاروبارٹھپ ہوکررہ گیا ہے، جس سے تاجر پریشان ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں بجلی کی بدترین اور طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ رک سکا، نارتھ کراچی، گلشن، شاہ فیصل دیگر لوڈشیڈنگ فری علاقوں میں بجلی غائب رہنے لگی۔

حیدرآباد میں لوڈ شیڈنگ بھی بجلی کی آنکھ مچولی جا ری ہے، کئی علاقوں میں دس دن سے بجلی نہیں، جس کے باعث لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔۔

مفت بجلی کے وعدے کرنے والے بلاول کے اپنے شہر لاڑکانہ میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جاری ہے، لاڑکانہ کےاسپتالوں میں بجلی غائب ہے، جس سے شیخ زید وومن اورچانڈکا چلڈرن اسپتالوں میں مریض اذیت کاشکار ہیں۔