محمد حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے چنائی پہنچ گئے

چنائی : محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کی غیر سرکاری جانچ آج چنائی کی بائیو میکنیک لیب میں ہونے کا امکان ہے، محمد حفیظ چنائی پہنچ گئے ہیں جہاں آج ان کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ متوقع ہے۔

پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم بھی حفیظ کے ہمراہ ہیں۔ حفیظ کے غیر رسمی جانچ کا نتیجہ مثبت آیا تو آئی سی سی سے باقاعدہ ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی جائے گی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں حفیظ کا ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد آف اسپنر پر بین الاقوامی میچز میں بولنگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

حفیظ کا ایکشن درست کروانے کے لئے ثقلین مشتاق اور اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے کام کیا۔ پابندی کے باعث حفیظ صرف بیٹسمین بن کر رہ گئے ہیں۔