حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کا تعطل سیاسی نقصان ہے،رحمان ملک

اسلام آباد : سابق وزیرداخلہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نےکہاہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان  مذاکرات میں تعطل سے امن  کی کوششوں اور سیاست کو نقصان پہنچ رہاہے۔

  ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آروائی نیوزسےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، رحمان ملک نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کےقیام کا معاملہ حکومت اور تحریک انصاف تک محدود نہیں رہے گا۔

ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک نے کہا کہ سیاست میں کوئی لفظ حرف آخر نہیں ہوتا،اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں  پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم مستقبل میں پھراکٹھے ہوں گے۔

سابق وزیرداخلہ نے کراچی اور لاہور آتشزدگی  کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تخریب کاری کے خدشےکا اظہارکردیا، رحمان ملک نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر نئےٹیکسز لاگو کرنے کومنی بجٹ قراردےدیا۔