اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی رسمیں شروع

بھارت کی ارب پتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کا فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، ممبئی میں امبانی کی انٹیلیا رہائش گاہ میں ’مامیرو ‘ تقریب کا اہتمام کیا گیا، گجراتی خاندان میں ’مامیرو ‘ رسم کو کافی اہمیت حاصل ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HT City (@htcity)

اس رسم میں دلہن کو اپنے ماموں سے تحائف ملتے ہے، جس میں روایتی ساڑیاں، زیورات اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہوتے ہیں، اس تقریب میں کلرفل لہنگا چولی پہنے دلہن رادھیکا مرچنٹ خوب خوش دیکھائی دیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HT City (@htcity)

شاندار روایتی لباس میں ملبوس، اننت بھی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے، تقریب میں دولہا کے ماموں اور خاندان کی طرف سے پیش کیے جانے والے تحائف کا ایک روایتی سیٹ پیش کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HT City (@htcity)

ہندوستان ٹائمز کے مطابق کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر جسٹن بیبر ،برطانوی گلوکارہ اڈیل، کینیڈین ریپر ڈریک اور امریکی گلوکارہ لانا ڈیل رے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں پرفارم کریں گے۔