سرکاری اسکولوں میں اساتذہ پر سیل فون کے استعمال پر پابندی!

حیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ کے دو اضلاع کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ پر اسکول کے اوقات میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ تعلیم کے حکام کی جانب سے اضلاع کریم نگر اور پداپلی میں اسکول کے اوقات میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگائی گئی ہے۔

حکام کی جانب سے اساتذہ کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سیل فون استعمال نہ کریں اور واٹس ایپ پر پوسٹ نہ کریں۔ بتایا جاتا ہے کہ حال ہی میں چند اساتذہ اسکول کے اوقات میں حکام کو نشانہ بناتے ہوئے واٹس ایپ پر پوسٹ کرتے ہوئے پائے گئے۔

رپورٹس کے مطابق کریم نگر اور پیڈپلی اضلاع میں اس طرح کے واقعات رونما ہوئے جس کے باعث متعلقہ اضلاع کے عہدیداروں نے یہ احکامات جاری کئے ہیں۔

مودی کے اڈانی نامی بینک کی کرپشن کی داستان ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز

عہدیداروں کی جانب سے یہ تجویز سامنے آئی ہے کہ اساتذہ اپنے موبائل فونز کو ہیڈ ماسٹر، پرنسپل اور اسپیشل آفیسرز کی تحویل میں اسٹاف روم میں رکھیں، اساتذہ ضرورت پڑنے پر ٹیچنگ کے دوران پرنسپل اور ہیڈ ماسٹر کی اجازت سے ہی موبائل فونز کو استعمال میں لاسکیں گے۔