حیدرآباد میں قرض کی رقم واپس مانگنے پر نوجوان کو بہیمانہ تشدد کر کے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کہوڑا کالونی میں پیش آیا جہاں قرض واپس مانگنے والے نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گیا۔
حالی روڈ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نوجوان ناصرشاہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر تھانے پھینک گئے جب کہ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیوحاصل کر لی گئی ہے۔
پولیس نے نوجوان کے قتل کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
مقتول کے بھائی عامر شاہ کا کہنا ہے کہ میرا بھائی قرض کے پیسے واپس لینے گیا تھا جسے بہیمانہ تشدد کرکے قتل کر دیا گیا۔