حیدرآباد میں ٹنڈو جام تعلقہ اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں 10 سے 12 مسلح افراد نے حملہ کیا ایک ڈاکٹر زخمی ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے جام فرید لاکھو کے مطابق حیدرآباد کے علاقے ٹنڈوجام میں تعلقہ اسپتال میں آج مسلح افراد نے حملہ کر کے ایک ڈاکٹر کو زخمی کر دیا۔
رپورٹ مسلح افراد اس وقت اسپتال میں داخل ہوئے جب او پی ڈی چل رہی تھی۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کے ڈاکٹر ظفر شیخ پر تشدد کیا جس کے نتیجے وہ زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت شاہنواز جکھرانی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے، جلد تمام ملزمان کو پکڑ لیا جائے گا۔