دامن کوہ میں سیاحوں کی وین کو حادثہ: 10 افراد زخمی

دامن کوہ حادثہ

اسلام آباد: دامن کوہ میں سیاحوں کی وین کو حادثے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے تاہم خوش قسمتی سےوین کھائی میں گرنے سے بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے قریب دامن کوہ میں سیاحوں کی وین حادثے کا شکار ہوگئی ، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے میں گجرات کے سیاحوں کی وین بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی تھی تاہم خوش قسمتی سےوین کھائی میں گرنے سے بچ گئی۔

دوسرے واقعے میں اسکردو کی وادی بشو میں سیاحوں کی وین کو حادثہ پیش آنے سے کم از کم چار افراد ہلاک جب کہ چھ دیگر زخمی ہوگئے۔

یاد رہے 29 مئی کو بلوچستان کے علاقے واشک میں ایک بس الٹ کر کھائی میں گرنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، بدقسمت بس تربت سے کوئٹہ جا رہی تھی۔