گلوکار ریما نے اننت رادھیکا کی شادی میں ایک گانے کا کتنا معاوضہ وصول کیا؟

بھارت کے نامور بزنس ٹائیکوں مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

بزنس ٹائیکوں مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں جہاں بھارت کی سبھی اہم شخصیات شرکت کریں گے وہیں بین الاقوامی شہرت رکھنے والے افراد کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

شادی کے دن کو یادگار بنانے کے لیے امبانیز نے نائیجیریہ کے مشہور و معروف گلوکار و ریپر ریما کو بھی بلوا لیا ہے، ممبئی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ستاروں سے سجی شادی میں پرفارم کرنے کے لیے گلوکارہ ریما بھارت پہنچ گئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HT City (@htcity)

گزشتہ رات انہوں نے انسٹاگرام پر اپنا ایک کلپ شیئر کیا، انسٹاگرام اسٹوری میں انہیں ایک پرائیویٹ چارٹرڈ طیارے کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، انہوں نے سیاہ لباس پہنا ہوا ہے اور سیاہ کپڑے سے چہرہ کو ڈھکا ہوا ہے۔

تاہم بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ گلوکار ریما نے صرف اپنے ایک وائرل ٹریک ’ کم ڈاؤن‘ کو گانے کے لیے  25 کروڑ سے زیادہ رقم وصول کیا ہے، ریما کے علاوہ ڈیسپاسیٹو سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار لوئس فونسی کی بھی تقریب میں شرکت اور پرفارمنس متوقع ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

اس سے قبل سنگیت نائٹ میں بھی ملکی اور غیر ملکی گلوکاروں فنکاروں نے پرفارمنس دی تھی، سنگیٹ نائٹ میں کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر، بھارتی پنجابی ریپر بادشاہ نے ایونٹ کو چار چاند لگایا تھا، جسٹن بیبر نے اپنی شرکت اور گائیکی کیلئے  10 ملین ڈالر وصول کیے تاہم بادشاہ نے سنگیت نائٹ میں پرفارم کرنے کے لیے 4 کروڑ روپےمعاوضہ لیا تھا۔